فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

جمعہ 16 نومبر 2018 14:40

راولپنڈی۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2018ء) دوسرے فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے زیر اہتمام فضل محمود نیشنل کلب کرکٹ ٹورنامنٹ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں ڈسٹرکٹ راولپنڈی کے کلبز حصہ لے رہے ہیں۔ (آج) ہفتہ کو پہلا میچ پاک سپورٹس کلب اور گرین سٹار کلب کے مابین اے آر ایل گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔ دوسرے میچ میں پنڈی پینتھر اور چوہدری سپورٹس کلب کی ٹیمیں پاسبان گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں