پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل چار میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 19 نومبر 2018 22:56

پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل چار میچوں کا فیصلہ ہوگا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں کل منگل کو مزید چار میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ پی ایف ایف کے مطابق پہلا میچ پاکستان سول ایوی ایشن اور پاکستان نیوی کے درمیان کے بی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرے میچ میں ایس ایس جی سی اور اشرف شوگر ملز کی ٹیمیں کے ایم سی گرائونڈ میں مدمقابل ہوں گی۔ تیسرا میچ مسلم ایف سی اور افغان ایف سی چمن کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چوتھے میچ میں نیشنل بنک اور کے پی ٹی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پی اے ایف کی ٹیم 24 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، کے آر ایل دوسرے اور واپڈا تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں