شطرنج کا نمائشی میچ (کل) راولپنڈی میں کھیلا جائے گا

جمعہ 14 دسمبر 2018 18:00

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2018ء) پاکستان چیس فیڈریشن کے زیر اہتمام شطرنج کا ایک روزہ نمائشی میچ (کل) اتوار کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان چیس فیڈریشن کے نائب صدر و منتظم میچ محمد امین ملک نے اے پی پی کو بتایاکہ پاکستان میں شطرنج کے فروغ کیلئے نمائشی میچوں کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں راولپنڈی میں شطرنج کا نمائشی میچ (کل) اتوار کو شالیمار ہوٹل راولپنڈی کے تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نمائشی میچ کیلئے پاکستان کے ٹاپ تین کھلاڑی دستیاب ہوں گے اور چیس کے خواہشمند کھلاڑی ان کے ساتھ میچ کھیلیں گے۔ پاکستان چیس فیڈریشن کی صدر سینیٹر کلثوم پروین نے شطرنج مقابلوں کے انعقاد میں اشتراک کرنے والوں کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اس تعاون کی بدولت پاکستان میں شطرنج کا کھیل فروغ پا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں