تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے، ثوبیہ چوہدری

اتوار 16 دسمبر 2018 15:50

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2018ء) تعلیمی بورڈ راولپنڈی کے زیر اہتمام انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپئن شپ (آج) پیر کو اٹک میں کھیلی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سپورٹس راولپنڈی تعلیمی بورڈ ثوبیہ چوہدری نے اے پی پی کو بتایا کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا فروغ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لئے انتہائی ضروری ہے، کھیل سے طلبا و طالبات میں ذہنی اور جسمانی توانائی اور مضبوطی پیدا ہوتی ہے، اسی مقصد کیلئے تعلیمی بورڈ راولپنڈی سکول اور کالجز کی سطح پر مخلتف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے تاکہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع مل سکے۔

انہوں نے بتایا کہ (آج) پیر کو انٹر کالجیٹ گرلز ٹینس چیمپئن شپ اٹک میں کھیلی جائے گی، بورڈ سے ملحق تین کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں پنجاب کالج راولپنڈی، پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین سیٹلائٹ ٹائون راولپنڈی اور گورنمنٹ کالج برائے خواتین اٹک شامل ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں