راولپنڈی،انٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول سعیلہ ضلع جہلم نے جیت لیا

گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار کو ہرا کر 25-16 سے شکست دیدی

منگل 18 دسمبر 2018 22:10

راولپنڈی،انٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ کا فائنل گورنمنٹ ہائی سکول سعیلہ ضلع جہلم نے جیت لیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2018ء) انٹر ڈسٹرکٹ بورڈ کبڈی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کبڈی کا فائنل میچ گورنمنٹ ہائی سکول سعیلہ ضلع جہلم نے گورنمنٹ ضیاء العلوم ہائی سکول راجہ بازار کو ہرا کر 25-16 سے جیت لیا ہے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی اور ڈائریکٹر سپورٹس میڈم ثوبیہ سلطان اس موقع پر مہمانان خصوصی تھے جبکہ سی ای او راولپنڈی جاوید اقبال نے صدارت کی علاقے کی سیاسی اور سماجی شخصیات ، طلباء اور کھلاڑیوں کی کثیر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ہیڈ ماسٹر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ طارق حسین ، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ فیض الاسلام ہائی سکول شیخ عمیر طارق ، پی ٹی یو کے ضلعی صدر قاضی عمران ، جنرل سیکریٹری راجہ اورنگزیب ، پنجاب ایجوکیٹر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے ضلعی صدر راجہ بشارت اقبال اور جنرل سیکریٹری زاہد محمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے رکن پنجاب اسمبلی اعجاز خان جازی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کھیل کے اعلی معیار کو سراہا اور جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی بعد ازاں انہوں نے جیتنے والی ٹیم اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں