انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ متلوی، نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:24

انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ متلوی، نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اور ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی کے زیر اہتمام پہلی انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ خراب موسم کی وجہ سے ملتوی کر دی گئی، نئے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انٹر کلب ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز آج (اتوار سی) ہونا تھا مگر خراب موسم کے باعث چیمپئن شپ کو کچھ روز کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے ترجمان کے مطابق چیمپئن شپ کا نیا شیڈول آئندہ ہفتے جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے انعقاد کا مقصد کلب کرکٹ کو فروغ دینا ہے۔ ایونٹ کی افتتاحی تقریب پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہو گی، لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جانے والے ایونٹ کے میچز پنڈی کے پانچ مختلف گرائونڈز پر کھیلے جائیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں