پہلی انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کل شروع ہوگی

بدھ 23 جنوری 2019 14:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ، ڈائریکٹریٹ آف کالجز اور راولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول کے زیر اہتمام پہلی انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کل جمعرات سے راولپنڈی میں شروع ہوگی۔ چیمپئن شپ میں گرلز اور بوائز کے مقابلے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید بابر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ چار روزہ چیمپئن شپ شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں کھیلی جائے گی جس میں سرکاری کالجز کے علاوہ پرائیویٹ کالجز کی ٹیمیں شرکت کریں گی، ان کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کا مقصد طلباء و طالبات میں صحتمندانہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ آگے چل کر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔

وضح رہے کہ چیمپئن شپ کا افتتاح ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر جہانزیب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں