پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ 25 اکتوبر سے شروع ہوگا

منگل 22 اکتوبر 2019 13:08

پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا تین روزہ میچ 25 اکتوبر سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) پاکستان کی انڈر 16اور بنگلہ دیش کی انڈر16 کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو تین روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ مہمان ٹیم دورے کے دوران دو تین روزہ اور 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ سیریز کے تمام میچز کے آر ایل گرائونڈ راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا تین روزہ میچ 25 سے 27 اکتوبر تک کھیلا جائے گا، دوسرا تین روزہ میچ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ 4 نومبر کو کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 6 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ عالیان محمود دونوں فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرینگے اور محمد وقاص انکے نائب ہونگے۔ تین روزہ سیریز میں شرکت کرنے والی قومی انڈر۔16 ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں محمد شہزاد، علی حسن، اسیر مغل، رضوان محمود،خالد خان، علی اسفند، عباس علی، احمد خان، ابرار افضل، فرہاد خان،ایاز شاہ، افضل منظور، حسیب عمران اور محمد سکندر شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں