پاکستان میں 10 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچ گئی، مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گئی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ (کل) سے راولپنڈی میں شروع ہوگا، مہمان ٹیم (آج) سے پریکٹس شروع کریگی، سٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، طویل فارمیٹ کے کھیل کی واپسی پر جاوید میانداد اور بندولا ورناپورا مہمان خصوصی ہونگے
پیر 9 دسمبر 2019 09:55
(جاری ہے)
سٹیڈیم کی سیکیورٹی پاک فوج نے سنبھال لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم دیمتھ کرونارتنے کی قیادت میں پاکستان پہنچ گئی ہے، مہمان ٹیم دبئی کی فلائٹ ای کے 612 کے ذریعے پاکستان پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے مہمان ٹیم کا استقبال کیا، مہمان ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی، دونوں میچز آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہونگے، آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن سپ سیریز کا پہلا ٹیسٹ (کل) بدھ سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹیسٹ 19 سے 23 دسمبر تک نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دیمتھ کرونارتنے سری لنکن ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انجیلو میتھیوز، چندیمل، کوسال پریرا، نیروزن ڈکویلا، سنداکان، کاسون راجتھا، وشوا فرنینڈو، لاہیرو کمارا، لاستھ ایمبولدینیا، دلروان پریرا، دھنجایا ڈی سلوا، لاہیرو تھریمانے اور اوشاندہ فرنینڈو شامل ہیں۔ قومی کرکٹرز راولپنڈی میں موجود ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ابتدائی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ بھی شروع ہوچکا ہے، سیریز کے لئے ٹکٹوں کی مالیت صرف پچاس روپے مقرر کی گئی ہے، پی سی بی نے ملک میں 10 سال بعد طویل فارمیٹ کے کھیل کی واپسی پر جاوید میانداد اور بندولاورناپورا کو بطور مہمان خصوصی راولپنڈی ٹیسٹ میں شرکت کی دعوت دی ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ دونوں سابق کپتانوں کی کرکٹ کیلئے خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا ہے، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ مارچ 1982 میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں کھیلا گیا تھا، میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت جاوید میانداد اور سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت بندولاورناپورا نے کی تھی، میچ میں پاکستان نے 204 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔ جاوید میانداد اور بندولا ورناپورا دونوں ممالک کی ٹیموں کے درمیان (کل) بدھ سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل سیریز کی ٹرافی کے فوٹو شوٹ میں شرکت کریں گے۔ ابتدائی طور پر سری لنکا کو دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز اکتوبر میں کھیلنا تھی تاہم مہمان ٹیم نے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کی غرض سے دسمبر میں شیڈول پاکستان کے خلاف محدود فارمیٹ کی سیریز کو ٹیسٹ سیریز سے تبدیل کر دیا تھا۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
190 ملین پائونڈ کیس،مزید6 گواہان کے بیانات قلمبند،2پر جرح مکمل
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
سرکاری ہسپتالوں میں معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،ڈی سی راولپنڈی
راولپنڈی میں سڑکوں کی بحالی اور روڈز انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں ،کمشنرعامر ..
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے 35 سائنسدانوں ، انجینئرز کو انکی خدمات کے ..
راولپنڈی،امانت خیانت اورجان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
راولپنڈی،10ملزمان سی50لیٹر شراب،اسلحہ اورآلات گیس ریفلنگ برآمد،مقدمات درج
سکیورٹی فورسز کے بلوچستان کے ضلع پشین میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے، آئی ایس پی آر
راولپنڈی،سٹریٹ کرائم و چوری میں ملوث2رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم98ہزار روپے برآمد
راولپنڈی،8ملزمان سی11کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج
ایس پی صدر کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری ،شہریوں کے مسائل سنے
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کا بشریٰ بی بی کے پرائیویٹ لیب سے طبی معائنے کا حکم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے ریکارڈز، تاریخ میں انڈیکس پہلی بار 72 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا
-
حکومت کا چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پر پیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی وارننگ
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ