اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا

منگل 28 جنوری 2020 15:57

اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شروع ہوگا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جنوری2020ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور ہاکی ایسوسی ایشن راولپنڈی کے زیر اہتمام اولمپئن نصیر بندہ میموریل ہاکی ٹورنامنٹ 3 اپریل سے شہناز شیخ ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

کانگریس ممبر پی ایچ ایف اور ریپ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن محمد یاسین نے اے پی پی کو بتایا کہ اولمپئن نصیر بندہ (مرحوم) کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن نے ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ 12 اپریل تک جاری رہے گا جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے رجسٹرڈ کلبز شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں