خاکسار کلب نے انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ جیت لی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی

پیر 24 فروری 2020 17:30

خاکسار کلب نے انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ جیت لی، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی دی
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) خاکسار کلب نے انٹر ڈویژن والی بال چیمپئن شپ جیت لی، فاتح ٹیم نے فائنل میں راجپوت کلب کو 3-0 سے ہرایا، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے فاتح ٹیم اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور کیش انعامات تقسیم کئے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور راولپنڈی ڈویژن والی بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام والی بال چیمپئن شپ چوک پنڈوری تحصیل کلر سیداں میں کھیلی گئی جس میں ڈویژن کی 19 ٹیموں نے حصہ لیا، فائنل میں خاکسار المعروف بابا طارق کلب ساگری نے راجپوت کلب چوک پنڈوری کو دلچسپ مقابلے کے بعد 15-13، 15-10 اور 15-4 سے ہرا کا ٹائٹل اپنے نام کیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) انوار الحق نے فاتح ٹیم کو 50 ہزار روپے بمعہ ٹرافی اور رنر اپ کو 30 ہزار روپے بمعہ ٹرافی دی، سیمی فائنلسٹ ٹیموں کو 10 ، 10 ہزار روپے دیئے گئے، اس موقع پر ایم پی اے راجہ صغیر احمد، ڈویژن والی بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ شمروز اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر شمس توحید عباسی موجود تھے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں