شائقین کرکٹ کا پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش

جمعہ 28 فروری 2020 01:10

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) شائقین کرکٹ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوران سکیورٹی کے شاندار انتظامات پر پاک فوج اور اداروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ جمعرات کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ سے قبل شائقین نے سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں پاک فوج نے بھرپور کردار ادا کیا ہے، بابر نثار، حسنین تنویر اور وقاص اعظم نے بتایا کہ پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں ہورہے ہیں جس کا کریڈٹ پاک فوج اور ہمارے سکیورٹی اداروں کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شائقین کرکٹ سے اپیل کی کہ سکیورٹی معاملات پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس سمیت تمام اداروں سے مکمل تعاون کریں تاکہ پاکستان میں مکمل انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوسکے، بابر نثار نے بتایاکہ پاکستان میں غیرملکی کھلاڑی آنا شروع ہو گئے ہیں ایک دن برطانیہ اور آسٹریلیا جیسی ٹیمیں بھی پاکستان کھیلنے کے لئے ضروری آئیں گی۔ وقار نے کہاکہ بھارت کو پاکستان کے خلاف شازشیں کرنے کے بجائے اپنی ٹیم بھی پاکستان بیھجنی چاہئے انہوں نے کہا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم پاکستان نہیں بیھجتا تودنیا کے کسی بھی ملک میں کھیلنے کی رضامندی ظاہر کرے تو پاکستانی ٹیم تیار ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں