میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ 100 فیصدریفنڈ ہوگا: پی سی بی

5اوورز سیکم کا میچ ہوا تو75فیصد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا،5اوورز سے زیادہ اور10اوورزسیکم میچ ہواتو50 فیصد،دس یا زیادہ اوورزکا کھیل ہواتو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا

جمعہ 28 فروری 2020 21:20

میچ بارش سے متاثر ہونے کی صورت میں ٹکٹ 100 فیصدریفنڈ ہوگا: پی سی بی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2020ء) راولپنڈی میں بارش کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا میچ متاثر ہونے کی صورت میں پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ میچ کے ٹکٹ ریفنڈ کر دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق دن کے دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں مد مقابل آئیں گیتاہم بارش کے باعث میچ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

شائقین کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے خوش خبری دی ہے کہ اگر راولپنڈی میں بارش سے میچ نہ ہو سکا تو ٹکٹ سو فی صد ریفنڈ ہوگا، 5 اوورز سے کم کا کھیل کھیلا گیا تو 75 فی صد ٹکٹ ریفنڈ ہوگا۔پی سی بی کے مطابق پانچ اوورز سے زیادہ اور دس اوورز سے کم میچ ہوا تو 50 فی صد جب کہ دس یا اس سے زائد اوورز کا کھیل کھیلا گیا تو ٹکٹ ریفنڈ نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ راولپنڈی میں وقفے وقفے سے بارش کی وجہ سے کرکٹ سٹیڈیم میں پانی کھڑا ہو گیا ہے تاہم پچ کو کور کیا گیا ہے، پچ کو بچانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہو چکی ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ میدان اور پچ کی کنڈیشن دیکھ کر آج کے میچ کھیلے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا،

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں