پاکستان زمبابوے سیریز ،راولپنڈی میٹرو سروس دوسرے روز بھی بند رہی

بدھ 28 اکتوبر 2020 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اکتوبر2020ء) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان زمبابوے سیریز کے دوران میٹرو بس سروس مخصوص اوقات میں دوسرے روز بھی بند رکھی گئی ہے ،جبکہ سریز کے ایام میں میٹرو بس سروس کے مخصوص اسٹیشن جن میں شمس آباد ،ایریڈ یونیورسٹی کو بند رکھا جائے گا،اس ضمن میں میٹرو بس اتھارٹی کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ دن 2 بج کر 15 منٹ سے لے کر شام 4 بجے تک میٹرو بس سروس کو بند رکھا جائے گا،جبکہ شام 7 بجے کے وقت بھی میٹرو بس سروس کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں