دوسرے پیراآرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2020ء کاٹائٹل پنجاب کے قاسم طاہر نے جیت لیا

جمعرات 3 دسمبر 2020 23:56

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 دسمبر2020ء) دوسرے پیراآرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ 2020ء کاٹائٹل پنجاب کے قاسم طاہر نے جیت لیا، بلائنڈ کیٹگری میں راولپنڈی کے ولیدعزیزاور تیس میٹر کیٹگری میں خیبر پختونخواکی حسنہ بیگم نے گولڈمیڈلز اپنے نام کرلئے۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے سابق ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ ڈاکٹراخترنوازگنجیرا، ڈی اوسپورٹس منظرشاہ، ڈی ایس او شمس توحیدعباسی، امان اللہ شان، محمداعجاز، شفقت نیازی ،عرفان خان ،عامریاسین اورسارہ خان نے ہمراہ انعامات تقسیم کئے۔

ہاکی سٹیڈیم راولپنڈی میں پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام منعقدہ دوسرے پیرا آرچری نیشنل رینکنگ ٹورنامنٹ کی 70میٹر پیرا کیٹگری میں پنجاب کے قاسم طاہرنے گولڈ، آرمی نے سجاداحمد نے سلور اور آرمی کے خالدبشیر نے برانز میڈل ، 30میٹر پیراکیٹگری میں پختونخوا آرچری کلب کی حسنہ بیگم نے طلائی، آرمی کے نورشاد نے چاندی اور محمدعاطف نے کانسی جبکہ بلائنڈ کیٹگری میں راولپنڈی کے ولیدعزیز نے گولڈ، تنویراحمد نے سلور اور فیضان نے برانز میڈل حاصل کئے۔

(جاری ہے)

کم عمر بچوں کی کیٹگری میں محمدانس عباسی اور حسن فاتح قرارپائے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن(ر) انوارالحق نے پاک پیراآرچری کمیٹی کیلئے 2الیکڑک وہیل چیئر ، پیرا اوربلائنڈ کیٹگریز کیلئے پچاس، پچاس ہزارروپے جبکہ پختونخوا آرچری کلب کی حسنہ بیگم کیلئے دس ہزارروپے انعام کااعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ راولپنڈی میں جلد ہی باکسنگ لیگ اور میراتھن ریس کاانعقاد کیاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں