ہمیں اپنے لوگوں کو صفائی سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے،شعیب اختر

اسلام آباد کی صفائی پر ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی کی جانب سے لیے گئے نوٹس پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 8 مئی 2021 16:00

ہمیں اپنے لوگوں کو صفائی سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے،شعیب اختر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے لوگوں کو صفائی سے متعلق تعلیم دینے کی ضرورت ہے۔شعیب اختر نے اسلام آباد کی صفائی پر ڈی جی آئی سی ٹی سیدہ شفق ہاشمی کی جانب سے لیے گئے نوٹس پر خوشی کا اظہار کیا۔سابق فاسٹ بولر نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ سیدہ شفق ہاشمی آپ نے اچھا کیا، براہً کرم! اس عمل کے برقرار رہنے کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ ہم سب کو اپنے لوگوں کو مستقل طور پر یہ تعلیم دینی چاہیے کہ اپنے ماحول کو صاف ستھرا رکھنا کتنے مسائل کا حل ہوسکتا ہے۔شعیب اختر نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بات ویسے تو سمجھ سے باہر ہے کہ صفائی رکھنے سے متعلق سمجھانے والا کیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے صبح کے وقت چہل قدمی کرتے ہوئے اسلام آباد کی گلیوں میں پھیلا ہوا کوڑا کرکٹ جمع کیا اور اپنی چند تصویریں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے اپنی ان تصویروں کو شیئر کرتے ہوئے ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقات اور کلین گرین پاکستان ادارے کو مخاطب کرکے یاد دلایا تھا کہ صفائی نصف ایمان ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں