راولپنڈی اور اسلام آباد فٹ کے بالرز فیفا ہائوس قبضہ گروپ سے خالی کروانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، شوکت علی خان

بدھ 23 جون 2021 13:47

راولپنڈی اور اسلام آباد فٹ کے بالرز فیفا ہائوس قبضہ گروپ سے خالی کروانے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کریں گے، شوکت علی خان
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جون2021ء) پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری شوکت علی خان اور اسلام آباد کے مختلف کلبوں کے چند عہدیداروں نے فیفا ہائوس پر قبضہ گروپ کے خلاف کراچی اورفیصل آباد کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کردیاہے۔گذشتہ روز شوکت علی خان نے بتایا کہ مظاہرے کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز بعد کیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ایک ایکشن کمیٹی تشکیل بھی دی جا رہی ہے۔

جو احتجاج کے پروگرام کو آخری شکل دے گی۔

(جاری ہے)

احتجاج نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے کیا جائے گا۔ جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے فٹ بالرز حصہ لیں گے۔ واضح رہے کہ 27 مارچ کو چند لوگوں نے فیفا ہائوس لاہور میں فیفا کے نمائندوں کو فیفا ہائوس سے نکل کر فیفا ہائوس پر جبری قبضہ کر لیا تھا جس پر فیفا نے پاکستان کے بین الاقوامی پر فٹ بال مقابلوں میں حصہ لینے پر پابندی لگا دی تھی جس سے پاکستانی فٹ بالروں کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فٹ بالروں کا وزیر اعظم عمران خان سے ایک ہی مطالبہ ہے کہ قبضہ گروپ سے فیفا ہائوس خالی کروایا جائے تاکہ فیفا پاکستان پر لگائی گئی پابندی اٹھائے اور پاکستانی فٹ بالرز مزید نقصان سے بچ سکیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں