میچ کے دور ان حفاظتی انتظامات ،مقامی شہری نے انتظامیہ اقدامات کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا

راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،کاروباری مراکز بند کراونا آئین پاکستان کے خلاف ہے، شہری … عدالت نے رپورٹ طلب کرلی

جمعہ 17 ستمبر 2021 14:33

میچ کے دور ان حفاظتی انتظامات ،مقامی شہری نے انتظامیہ اقدامات کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے مابین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کے باعث حفاظتی انتظامات پر مقامی شہری نے انتظامیہ اقدامات کے خلاف ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ سے رجوع کرلیا ، ڈبل روڈ اور اطراف کی دکانیں بند کرنے کے خلاف شہری زاہد السلام نے آئینی پٹیشن دائرکردی ۔

(جاری ہے)

پٹیشن میں کہاگیاکہ راستے بند کرنا بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے،کاروباری مراکز بند کراونا آئین پاکستان کے خلاف ہے، اسٹیڈیم روڈ کو مکمل بند کر دیا گیا ، لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس شکیل احمد نے ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں