پاکستان کرکٹ کیلئے محفوظ ہے،امام الحق

ہفتہ 18 ستمبر 2021 23:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین امام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں امام الحق نے کہاکہ میرا ملک محفوظ ہے اور میرا ملک کرکٹ کے لیے بھی محفوظ ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہ ایک ٹیم، ملک اور تمام شائقینِ کرکٹ کے لیے دل دہلا دینے والا لمحہ ہے۔امام الحق نے لکھا کہ ہم اپنے ملک میں کرکٹ واپس لانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔آخر میں قومی کرکٹر نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں