سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے قومیT-20کپ کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک کے بہترین انتظامات

جمعرات 23 ستمبر 2021 23:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2021ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ڈبل روڈ کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے قومی T-20 کپ کے دوران شہریوںکو بہترین ٹریفک سہولیات فراہم کرنے کے لیے ٹریفک انتظامات مکمل کرلیے۔کرکٹ میچز کے دوران ٹریفک پولیس کے 114اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے ڈیوٹی آفیسر ٹریفک ہیڈ کواٹر محمد وسیم نے ڈبل روڈکرکٹ سٹیڈیم میں23ستمبر تا03اکتوبر تک منعقد ہونے والے قومیT-20کپ کے دوران شہریوں کو بہترین ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے لیے ٹریفک پلان تشکیل دے دیا۔

ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کواٹر کے مطابق کرکٹ میچز کے دوران شہر میں ٹریفک کی روانی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے ،فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک پلان پر عملد ر آمد کروانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 114اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے جن میں01ڈی ایس پی،09انسپکٹر ،83ٹریفک وارڈنزاور21ٹریفک اسسٹنٹس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شہریوںکی سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے متبادل روٹ فراہم کیے گئے ۔

۔اس موقع پرچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے تمام سرکل انچارجز کو ہدایت جاری کی کہ سکیورٹی کے پیش نظرمشکوک گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کالے شیشے ، بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑیوں ، موٹر سائیکلو ں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک لاء انفورسمنٹ کے ساتھ شہریوں کو ہر طرح کی ٹریفک سہولیات فراہم کرنا ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے دوران ڈیوٹی عوام کے ساتھ ٹریفک پولیس کا اچھا اخلاق اور بہترین کردار فورس کے وقار کی سر بلندی کا ضامن ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں