شاداب خان وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کے معترف

ہفتہ 25 ستمبر 2021 18:31

شاداب خان وزیر اعظم عمران خان کی تجاویز کے معترف
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی شاداب خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کی گئی ملاقات پر اپنے تاثرات کا اظہار کیا ۔پاکستانی بالر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ پر وزیر اعظم عمران خان، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ، رمیز راجا اور دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

(جاری ہے)

شاداب خان کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات خوشگوار رہی، انہیں پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان سے مل کر بہت اچھا لگاانہوں نے لکھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہمیں ہمت اور حوصلہ دیا ہے اور کڑے وقت میں ہمیں خود پر اعتماد رکھنے کی تجویز دی ہے۔

شاداب خان نے کہاکہ سب سے اہم بات وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کڑے وقت کے دوران متحد رہیں، ہم اس تجاویز پر عمل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں پاکستان زندہ باد کے ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments