نیوزی لینڈ ٹیم کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عالمی معیارکے مطابق سیکورٹی فراہم کی،احسن یونس

نیوزی لینڈ کا کرکٹ مقابلوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ مایوس کن تھا، تماشائیوں کو 14 سیکورٹی چیکس سے گزر کر اسٹیڈیم تک جانا تھا، میڈیا سے گفتگو

پیر 27 ستمبر 2021 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2021ء) سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عالمی معیارکے مطابق سیکورٹی فراہم کی، نیوزی لینڈ کا کرکٹ مقابلوں میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ مایوس کن تھا، تماشائیوں کو 14 سیکورٹی چیکس سے گزر کر اسٹیڈیم تک جانا تھا۔

(جاری ہے)

پیر کو سی پی او احسن یونس کا راولپنڈی پولیس لائنز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکورٹی حکام چا ر ماہ تک راولپنڈی پولیس کے ساتھ رابطے میں رہے، ٹیم کی نیوزی لینڈ سے آمد اور روانگی کے دوران فول پروف سیکورٹی فراہم کی اور پریکٹس سیشن میں بھی پر امن رہا، راولپنڈی میں اس سے قبل چھ عالمی سطح کے کرکٹ مقابلے ہوچکے ہیں جو پر امن رہے، نیوزی لینڈ ٹیم کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کسی بھی قسم کی تھریٹ نہیں تھی، ان کا کہنا تھاکہ موٹروے پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرلیں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں