13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ،پاکستان واپڈا کی فتح، سوئی سدرن گیس اور پاکستان آرمی کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر

پیر 18 اکتوبر 2021 12:44

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ ،پاکستان واپڈا کی فتح، سوئی سدرن گیس اور پاکستان آرمی کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان واپڈا نے 13 ویں پاکستان پریمیئر  فٹ بال لیگ کے اپنے میچ میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ میونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے میچ میں پاکستان واپڈا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد مسلم کلب چمن کو 0-3 گول سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

وقفے تک پاکستان واپڈا کی ٹیم کو مسلم کلب کے خلاف 0-1 گول کی برتری حاصل تھی دوسرے ہاف میں پاکستان واپڈا نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 0-3 گول سے جیت لیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے شہباز طارق، اشفاق الدین اور احمد فہیم نے ایک، ایک گول کیا اور مسلم کلب کے کھلاڑیوں نے میچ میں کم سکور کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے۔میچ کمشنر کے فرائض عصمت اللہ نے جبکہ ریفریز کے احمد روف، محبوب علی اور یاسر رحمان نے انجام دیئے۔دوسرا میچ سوئی سدرن گیس کمپنی اور پاکستان آرمی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ ریفریز کے فرائض عدنان انجم، دلاور خان اور محوب علی نے انجام دیئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں