شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ، ٹوئٹر پر فالورز کی تعداد چالیس لاکھ ہوگئی

اتوار 24 اکتوبر 2021 13:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔شعیب اختر کے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 4 ملین یعنی 40 لاکھ ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

سابق فاسٹ بولر نے ٹوئٹر اکائونٹ پر صرف 36 ٹوئٹر صارفین کو فالو کیا ہوا ہے، جن میں ان کے ساتھی کرکٹرز، چند دیگر پاکستانی اور عالمی شہرت یافتہ شخصیات اور ان کے کچھ قریبی عزیز و اقارب شامل ہیں۔شعیب اختر اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر اکثر ہی قومی پاکستانی ٹیم کے لیے پیغامات اور کرکٹ سے متعلق اپنی ماہرانہ تجاویز اور تبصرے شیئر کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں