13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی اور لائل پور کلب فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا

جمعرات 28 اکتوبر 2021 12:34

13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں پاکستان نیوی اور لائل پور کلب فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کل کھیلا جائے گا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2021ء) 13 ویں پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ پاکستان نیوی اور لائل پور کلب فیصل آباد کی ٹیموں کے درمیان میچ کل جمعہ کو میونسپل سٹیڈیم، راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، لیگ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں نے ٹیم حصہ لے رہی ہیں جن میں دفاعی چمپئن خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل)، پاکستان آرمی، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی سی ای)، مسلم کلب چمن، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، سوئی نادرن گیس پائپ لائنز،لائل پور ایف سی، کراچی یونائیٹڈ اور ہما کلب اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں