راجہ ابرار میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے راول فرینڈز کلب کو ہرا دیا

جمعرات 9 دسمبر 2021 14:01

راجہ ابرار میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب نے راول فرینڈز کلب کو ہرا دیا
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 دسمبر2021ء) راجہ ابرار میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں نشتر کلب راولپنڈی نے راول فرینڈز کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا،گذشتہ روزمیونسپل سٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں وقفے تک نشتر کلب کو 2-0 گول کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں راول فرینڈز کلب نے ایک اور نشتر کلب نے مزید دو گول کرکے مقابلہ 4-1 گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے احسان نے دو گول جبکہ حسن اور صفیان نے ایک ، ایک گول کیا،راول فرینڈز کلب کی جانب سے واحد گول سعد نے کیا، ریفریز کے فرائض افتخار، شکیل اور منصور نے انجام دیئے، اس موقع پر راولپنڈی ڈسٹر کٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر راجہ اشتیاق احمد کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں