سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹورنامنٹس کے لئے راولپنڈی میں کھلاڑیوں کے ٹرائلز 28 مئی کو ہوں گے

ہفتہ 21 مئی 2022 23:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) پی سی بی کے زیراہتمام دو روزہ سی سی اے ٹورنامنٹس کے لئے ملک بھر کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اوپن ٹرائلز 25 مئی سے شروع ہوں گے، پی سی بی نے ٹرائلز کا مکمل شیڈول جاری کر دیا ہے، کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ہیڈ کوچز کے علاوہ ٹیسٹ اور فرسٹ کلاس کرکٹرز ٹرائلز کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی میں نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز 28 مئی کو اعجاز جونیئر اور سمیع اللہ خان نیازی کی زیر نگرانی ایوب پارک کرکٹ گرائونڈ میں صبح سات بجے شروع ہوں گے۔

ان ٹرائلز میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم میں شامل کیا جائے گا جہاں بہتر کارکردگی کی بنیاد پر وہ آئندہ ڈومیسٹک سیزن میں اپنی کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں