انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار، ہر صورت پی ایس ایل کو ملک میں لانا ہے، شعیب اختر

اتوار 26 فروری 2017 12:30

انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار، ہر صورت پی ایس ایل کو ملک میں لانا ہے، شعیب اختر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2017ء) راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں، ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ہر صورت اپنی پی ایس ایل کو اپنے ملک میں لانا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے لاہور میں فائنل پہلا قدم ہے، انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں،پی ایس ایل کا برانڈ ہمارے لوکل کھلاڑیوں کی وجہ سے بنا ہے،سیکیورٹی کے تمام اقدامات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے، ہمیں کرکٹ کو واپس اپنے ملک میں لانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں