بلا ول بھٹو زرداری سند ھ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعدکل سند ھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل پہنچیں گے

جمعرات 5 جولائی 2018 23:11

بلا ول بھٹو زرداری سند ھ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعدکل سند ھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل  پہنچیں گے
صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) چیئرمین پیپلز پارٹی بلا ول بھٹو زرداری سند ھ کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد آکل 5جولائی کوسند ھ پنجاب بارڈر کوٹ سبزل کے مقام پر پہنچیں گے،جہاں پر صدر جنوبی پنجاب پیپلز پارٹی مخدوم سید احمد محمود ،امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 180مخدوم مرتضیٰ محمود‘ ممتازعلی چانگ ‘صدر جنوبی پنجاب اقلیتی ونگ سیٹھ بصرو جی سمیت پیپلز پارٹی کے اہم رہنما ان کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

بلا ول بھٹو شام 6بجے نو از آباد چانگ ہائوس میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کریں گے ،جلسہ گاہ میں 25ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیںاور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں نواز آبا د میں بلاول بھٹو کے جلسہ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے داخلی و خارجی راستوں پر پارٹی پرچم پینا فلکیس اور بینرز سے سجادیا گیا ہے واضح رہے کہ بلا ول بھٹو زرداری کا انتخابی مہم کے حوالے سے پنجاب کے دیہی علا قہ میں یہ پہلا عوامی جلسہ ہے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں