عام انتخابات2018ء کی سب سے بڑی خبر

نواز شریف اور شہباز شریف نے عمران خان کی حمایت کا اعلان کردیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 جولائی 2018 12:40

عام انتخابات2018ء کی سب سے بڑی خبر
صادق آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 جولائی 2018ء) : عام انتخابات 2018ء میں نواز شریف اور شہباز شریف نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق صادق آباد کے رہائشی محمدشریف کے صاحبزادوں کے نام نواز شریف اور شہباز شریف ہیں۔ محمد شریف نے کہا کہ نواز شریف نے جیل جا کر ہمیں دلبرداشتہ کیا جبکہ محمد شریف کے بیٹوں نواز شریف اور شہباز شریف نے عام انتخابات 2018ء میں عمران خان کو سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔

دونوں بھائیوں کا کہنا تھاکہ 25 جولائی کو عمران خان کی پارٹی پی ٹی آئی کے اُمیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔ صادق آباد کا رہائشی یہ خاندان سابق حکمران خاندان سے متاثر ہے اور یہی نہیں ان کے گھر میں سب کے نام شریف خاندان کے افراد کے ناموں پر ہی رکھے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے میڈیا کو بتایا کہ جس دن نوازشریف وزیر اعظم بنے میری پیدائش بھی اُسی روز کی ہے اس لیے گھر والوں نے یہی نام رکھا، میں مسلم لیگ ن کا بہت پرانا ووٹر تھا مگر اب ہمارا پورا خاندان انتخابات میں عمران خان کو ووٹ دے گا۔

خیال رہےکہ عام انتخابات میں 3 روز باقی ہیں، 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات 2017ء کے لیے پولنگ ہو گی جس کے بعد نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق عام انتخابات کے پیش نظر ملک کی تمام سیاسی جماعتیں فی الوقت اپنی اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہیں ، عام انتخابات 2018ء میں پی ٹی آئی کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی گرفتاری اور نواز شریف اور مریم نواز کی جیل میں موجودگی کی وجہ سے مسلم لیگ ن کی انتخابی مہم پر اثر پڑا جس کے بعد مسلم لیگ ن کی انتخابی پوزیشن کمزور ہو گئی۔ عام انتخابات 2018ء میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے مابین سخت مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں