کپتان زیادہ دیرحکومت نہیں سنبھال سکےگا،آصف زرداری کی پیشگوئی

حکومت کام نہ کرسکی توگھر جانا پڑے گا،کپتان نے جھوٹے وعدے کیے یو ٹرن لیا، عوام کے اصلی حقدارہم ہیں آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔صادق آباد میں عوامی جلسے سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 2 دسمبر 2018 18:33

کپتان زیادہ دیرحکومت نہیں سنبھال سکےگا،آصف زرداری کی پیشگوئی
صادق آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 دسمبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پیشگوئی کی ہے کہ کپتان زیادہ دیرحکومت نہیں سنبھال سکے گا، حکومت اگر کام نہ کرسکی توگھر جانا پڑے گا، کپتان نے جھوٹے وعدے کیے یو ٹرن لیا، عوام کے اصلی حقدارہم ہیں آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔ انہوں نے آج یہاں صادق آباد میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کوجیل میں نہیں رکھا کسی کا احتساب نہیں کیا۔

پیپلزپارٹی کے دور میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب پیپلزپارٹی کی حکومت تھی تو صدرکے اختیارات اپنے دورمیں پارلیمنٹ کومنتقل کیے۔ اگر اختیارات منتقل نہ کرتا توآج ڈینٹل والے اور پکوڑے والے صدر نہ ہوتے۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہر کوئی سمجھتا ہے وہ بہت ہوشیار ہے۔

(جاری ہے)

اب کوئی بات چھپائی نہیں جا سکتی۔اب سچ بتانا پڑے گا۔ عوام کے اصلی حقدارہم ہیں آپ کے بنائے ہوئے پتلے نہیں۔

ہمیں معلوم ہے پنجاب میں پولیس کو کس طرح استعمال کیا جاتا ہے۔ آصف زرداری نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا یہ کپتان زیادہ دن حکومت سنبھال سکتا ہے۔ کپتان سے نہ معیشت اور نہ ملک دونوں سنبھالے نہیں جارہے ہیں۔ حکومت اگر کام نہ کرسکی توگھر جانا پڑے گا۔ کپتان نے جھوٹے وعدے کیے یو ٹرن لیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں موقع ملا تو ڈریپ ایری گیشن سسٹم لیکرآئیں گے۔

ہم نے اپنے دورحکومت میں بجٹ بھی بڑھایا اور بہت کام بھی کیا۔ دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کو سینیٹر اسلام الدین شیخ نے اعلی نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے سکھر میں یوم تاسیس جلسے کے بعد رات کو سینیٹر اسلام الدین شیخ کی رہائش گاہ پر قیام کیا تھا۔آصف علی زرداری کی مہمان نوازی کرتے ہوئے اسلام الدین شیخ نے انہیں اعلی نسل کا گھوڑا تحفے میں دیا ہے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں