موٹاپے کا شکار نور الحسن کو سپرد خاک کر دیا گیا

منگل 9 جولائی 2019 20:12

موٹاپے کا شکار نور الحسن کو سپرد خاک کر دیا گیا
صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2019ء) لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرنیوالے نور الحسن کو سپرد خاک کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی اسپتال میں انتقال کرنیوالے نور الحسن کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

نور الحسن کی نماز جنازہ مرکزی عیدگاہ میں ادا کی گئی جس میں رشتے داروں،اہل علاقہ اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کے بعد نور الحسن کو سپردخاک کر دیا گیا اسپتال ذرائع کے مطابق نورالحسن تین ہفتے سے لاہور کے نجی اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں اس کادس روز قبل آپریشن کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے نور الحسن کا آپریشن کرکے اس کے معدے کا سائز چھوٹا کردیا تھا اور آپریشن کو کامیاب قرار دیا تھا۔

آپریشن کے بعد نورالحسن کو آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ پیر کے روز اچانک انتقال کرگیا۔واضح رہے کہ صادق آباد سے تعلق رکھنے والے موٹاپے کے شکار ٹیکسی ڈرائیور نورحسن کو گھر کی دیوار توڑ کر باہر لایا گیا تھا اور ائیرایمبولینس کے ذریعے لاہور بھجوایا گیا تھا۔تین سو تیس کلو وزی نور الحسن کو علاج کیلئے آرمی چیف کی ہدایت پر صادق آباد سے لاہور کے نجی اسپتال میں آرمی ہیلی کاپٹر میں منتقل کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں