امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، بھارتی مظالم کیخلاف بل پیش

وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت، بھارت سے 110 سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ

جمعہ 22 نومبر 2019 15:23

امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج، بھارتی مظالم کیخلاف بل پیش
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 نومبر2019ء) امریکی ایوان نما ئندگان میں مسئلہ کشمیر کی گونج سنائی دینے لگی، رکن کانگرس راشدہ طلیب کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کے خلاف بل پیش کر دیاگیا، وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے بھارت سے ایک سودس روز سے جاری کرفیوختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں مسلم کانگریس وومن نے کشمیر سے متعلق قرارداد پیش کر دی۔

(جاری ہے)

مسلم کانگریس وومن کی رکن رشیدہ طلیب نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بل کا مسوہ پیش کیا جس میں کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی ہے۔بل کے مسودے میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیر میں سخت کرفیو کا نفاذ کیا ہوا ہے۔ کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے، اقوام متحدہ کو کشمیر تک رسائی فراہم کی جائے۔بل کے مطابق محکمہ خارجہ امریکی کشمیریوں کی خاندانوں تک رابطے کو ممکن بنائے۔ بھارت گرفتار کشمیری رہنماؤں اور شہریوں کو رہا کرے، کشمیر میں پیلٹ گن کا استعمال بند کیا جائے۔مقبوضہ وادی میں ایک سو دس روز سے صورتحال کشیدہ ہے، کشمیری گھروں میں قید ہیں، انٹرنیٹ، موبائل سروس، ٹرانسپورٹ بدستور بند ہیں۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں