پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، ملزم لڑکی لے کر فرار

عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے، مقتول کے ورثاء

Khurram Aniq خُرم انیق جمعہ 31 جولائی 2020 10:49

پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، ملزم لڑکی لے کر فرار
صادق آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-31جولائی2020ء) پسند کی شادی کرنے والا لڑکا قتل، ملزم لڑکی لے کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقع صادق آباد سےسکھر جاتے ہوئے پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے کو قتل کر دیا گیا ہے۔ مقتول کے ورثاء کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عاشق کھوکھر اور لڑکی حسینہ نے دو ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور قتل کیے جانے کے خوف سے رکشے میں صادق آباد سے سکھر جارہے تھے۔

ورثاء کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے راستے میں مسلحہ افراد نے حملہ کر دیا جس کے بعد عاشق کھوکر کو کلہاڑیوں سے مار کر قتل کر دیا گیا ہے جبکہ بعد میں ملزم لڑکی کو کے کر فرار ہو گئے تھے۔ کھمبڑا پولیس کے مطابق لڑکی کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےعلاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔ تاہم ابھی تک اس قتل کی وجہ سامنے نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

اس بات پر شک کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ شاید ملزمان اس شادی سے خوش نہ ہوں اور لڑکی کو پسند کرتے ہوں، اس لئے وہ لڑکے کو قتل کر کے لڑکی کو اپنے ساتھ لے گئے ہوں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی اس طرح کے بے شمار واقعات پیش آتے رہتے ہیں جہاں پسند کی شادیوں کی وجہ سے گھر کے گھر اجڑ گئے ہوں۔ کچھ دن قبل لاہور میں بھی اسی طرح کا افسوسناک واقع پیش آیا تھا جہاں پسند کی شادی کیلئے لڑکی نے ماں اور آشنا سے مل کے باپ کو قتل کر دیا تھا۔ لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں ایک لڑکی نے پسند کی شادی کرنے کے لیے اپنے ہی والد کو قتل کر دیا۔

ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کا کہنا ہے کہ کوٹ لکھپت کے علاقے میں قتل ہونے والے ارشد کے ورثا نے واقعے کو ڈاکووں کی مزاحمت کا نتیجہ بتایا تھا۔ تاہم پولیس نے حالات اور واقعات مشکوک جان کر تفتیش کا آغاز کیا تو پتہ چلا کہ ارشد کا قتل ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا شاخسانہ نہیں بلکہ مقتول کی بیٹی سارہ نے اپنی ماں ساجدہ اور آشنا معظم اور اس کے ساتھیوں سے مل کر سگے باپ کو قتل کروایا۔ملزم سائرہ معظم سے شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اس کا باپ شادی کے خلاف تھا۔ ملزمہ نے والدہ اور ساتھیوں کے ساتھ ملکر اپنے والد کو فائرنگ کر کے قتل کیا اور ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں