صادق آباد، 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی،ڈھول اور گانوں پر رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

منگل 1 دسمبر 2020 16:36

صادق آباد، 150 جوڑوں کی اجتماعی شادی،ڈھول اور گانوں پر رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے
صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 دسمبر2020ء) ضلع رحیم یار خان کی تحصیل صادق آباد میں 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب منعقد ہوئی۔رحیم یار خان کے مخیر افراد کی جانب سے دلہونوں کے لیے جہیز اور باراتیوں کے لیے کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

مخیر افراد اور نجی تنظیم کے تعاون سے 150 جوڑوں کی شادی کی اجتماعی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد کی گئی۔تقریب میں دلہا، دلہنوں کے عزیز و اقارب، براتیوں سمیت معززین شہر کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر خصوصی دعاکی گئی، تقریب میں ڈھول اور گانوں پر رقص نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں