بھونگ کے قریب ملتان سکھر موٹر وے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی ،کار سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق

پیر 9 مارچ 2020 15:01

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مارچ2020ء) بھونگ کے قریب ملتان سکھر موٹر وے پر کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

صادق آباد کے علاقے بھونگ کے قریب ملتان سکھر موٹر وے پر تیزرفتار کار ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود تین افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ کار میں سوار افراد سرگودھا سے کراچی جا رہے تھے۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں