پی ٹی آئی ملک میں کرپشن کا خاتمہ کر کے نئے خوشحال پاکستان کا قیام عمل میں لائے گی،سردار رفیق حیدر لغاری

منگل 3 جولائی 2018 19:30

صادق آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2018ء) تحریک انصاف ملک میں کرپشن کا خاتمہ کر کے نئے خوشحال پاکستان کا قیام عمل میں لائے گی ، ملک کے 21کروڑ عوام کی نظریں عمران خان جیسی مضبوط لیڈر شپ پر لگی ہوئی ہیں ،ماضی گواہ ہے کہ میں نے بطور صوبائی وزیر ، ضلع ناظم ، چیئرمین ضلع کونسل عوام کی فلاح و بہبود ‘ ان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے عوام کا پیسہ عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر و امیدوارپی ٹی آئی حلقہ این اے 180سردار رفیق حیدر لغاری نے گزشتہ روز العابد ہائوس صادق آبادمیں سینئر سیاستدان سید میر فضل الہی فضلی سے ملاقات کے موقع پر اخبا رنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ صادق آباد کی عوام کو پسماندگی ، محرومیوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا عزم لیکر میدان میں نکلے ہیں ، 25جولائی کے دن عوام اپنے ووٹ کی پرچی کا صحیح طریقے سے استعمال کرتے ہوئے بلا کے نشان پر مہر لگا کر سچے محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ‘انھوںنے مزید کہاکہ اپنے دور اقتدار میں حلقہ این اے 180میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف منصوبہ جات کی تشکیل کو یقینی بنا کر عوامی نمائندگی کا حق ادا کیا۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں