آزاد امید وارحلقہ پی پی 266 نے پی ٹی آئی امیدوار کی حمایت کا اعلان کر دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 20:22

صادق آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) آزاد امید وارحلقہ پی پی 266 نہا ل خان عباسی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کے امید وار رئیس اکمل ورند کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق امیدوارپاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی 266رئیس محمداکمل ورند نے اپنی حمایت کا اعلان کرنیوالے نہال خان عباسی اور انکے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ انکے معیار پر پورا اترنے کی بھر پور کو شش کروں گا، حلقہ کی عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی ، ناانصافی کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کرپشن مافیا کے خلاف جوقدم اٹھایا ہے انشاء ا للهاس سے ملک کے عوام کو ان حکمرانوں سے نجات ملنے والی ہے جنہوں نے 35سال تک ملک کے عوام کے ووٹ کی پرچی کا مذاق اڑایا ،25جولائی ان کے یو م حساب کا دن ثابت ہوگا ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں