تحریک انصاف بر سر اقتدار آکرملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ،سردار رفیق حیدر لغاری

جمعرات 5 جولائی 2018 20:33

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) تحریک انصاف بر سر اقتدار آکرملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرے گی ، عوام خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھیں اور25جولائی کو بلا کے نشان پر مہر لگا کر عمران خان کا ساتھ دیں تاکہ ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکے ‘ سابقہ ادوار میں عوام کو جان بوجھ کر محرومیوں اور پسماندگی میں دھکیل دیا گیا ،عوام کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا عزم لیکر میدان میں آئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حلقہ این اے 180سردار رفیق حیدر لغاری اور امیدوار حلقہ پی پی 267چوہدری سجاد احمد وڑائچ نے مختلف چکوک ، گائوں اور شہر میں منعقدہ کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انھوںنے کہاکہ اگر مسائل سے نجات چاہتے ہیں توپھر 25جولائی کوپی ٹی آئی کے امیدواروں کو کامیاب کروائیں ‘اس بار بھی عوام نے اگر شعبدہ باز سیاستدانوںکا ساتھ دیا توپھر مزید پانچ سال تک ان کے ووٹ کی پرچی کا استحصال ہوتا رہے گا۔ عوام نے عمران خان جیسے ایماندار اور مضبوط لیڈر شپ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں