صادق آباد کے لنڈا بازار میں آتشزدگی، 50 سے زائد دکانیں جل گئیں

Yآگ موٹر پمپ کی تار سے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی

منگل 16 جولائی 2019 22:56

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2019ء) صادق آباد کے لنڈا بازار میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد دکانیں جل جانے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گیا۔ ریسیکو کی 7 گاڑیوں نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔لنڈا بازار صادق آباد ایک.بار پھر آگ کے شعلوں کی نذر ہو گیا، صبح سویرے لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تیز ہوا نے بھی اپنا کام دکھایا اور پچاس سے زائد دکانیں جل اٹھیں، دکانداروں کو جوں جوں خبر ہوئی، سب بھاگے چلے آئے جس کی دکان بچ گئی وہ مال بچانے میں لگ گیا۔ریسیکو نے بھی ایمرجنسی نافذ کی اور رحیم یار خان سے بھی ہنگامی مدد طلب کی گئی۔ یوں دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 7 فائر ٹینڈرز کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، اب کولنگ کا.عمل.جاری ہے۔آگ موٹر پمپ کی تار سے شارٹ سرکٹ کی.باعث لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اردگرد کی دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ صادق آباد کا لنڈا بازار گذشتہ پانچ سالوں میں چوتھی بڑی آگ کا شکار ہوا ہے ہر بار آگ بڑے نقصان کا.باعث بنی، اس مرتبہ بڑی امدادی کارروائی اور بروقت اطلاع کے باعث 70 فیصد لنڈا جلنے سے بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں