صادق آباد ۔ کشمیری مسلمانوں پر بھارتی ظلم کی مذمت کرتے ہیں ، ڈاکٹر عمر جمیل

بدھ 5 فروری 2020 20:12

صادق آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2020ء) رحیم یار خان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر چوہدری محمد شفیق علیم کی ہدایت پر وفدنے ڈاکٹر عمر جمیل کی قیادت میں یو م یکجہتی کشمیرریلی میں شرکت کی۔ا س موقع پر ڈاکٹر عمر جمیل نے کہا کہ 72 سالوں سے مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے جابرانہ قبضہ جمارکھا ہے اور آئے روز نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھاتے ہیں، ہم اس کی شدید مذامت کرتے ہیں اور ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ہمیشہ ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ پاکستانیوں کا ایک ہی نعر ہ کشمیر ہمارا۔ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر چوہدری محمد نعیم شفیق نے کہا کہ آج کا دن ہم اس لیے مناتے ہیں کہ ہم بھارت اور سلامتی کونسل کو بتا سکیں کہ پاکستانی قوم کشمیر کے ساتھ ہے جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرے گا وہاں پاکستانیوں کا خون گرے گا۔لہذا کشمیر کے آزاد ہونے تک جدوجہدآزادی کی شمع جلتی رہے گئی۔اس موقع پر ممبر اسد عباس چیمہ، سیکرٹریٹ سٹاف محمد عثمان اظہر،عبدالسلام نے بھی شرکت کی۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں