صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت کی زیر صدارت کرونا وائرس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

ہفتہ 21 مارچ 2020 18:18

سرگودہا۔21 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2020ء) سرگودہا ڈویژن میں اب تک کرونا وائرس سے متاثرہ 21 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 13کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں او روہ کلیئر ہو چکے ہیں جبکہ 8 کیسز کے ٹیسٹ ایک روز میں موصول ہو جائینگے تاحال ان تمام افراد کو سخت سیکورٹی میں مختلف مقامات پر قرنطینہ میں رکھا گیا ۔چاروں اضلاع میں بیرون ممالک سے آنے والے 1551 افراد کی سکرنینگ بھی کی گئی ہے جبکہ آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ کے تمام انتظامات مکمل کئے جاسکے ہیں ۔

یہ بات آج صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان کی زیر صدارت منعقد ہ اعلیٰ سطح اجلاس میں بتائی گئی ۔ اجلاس میں بھکر سے ویڈیو لنک کے ذریعے وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی امیر محمد خان ‘ کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود ‘ ریجنل پولیس آفیسر افضال احمدکوثر ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ڈی سی بھکرآصف علی فرخ‘ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر رانا محمد عبداللہ ‘ ایڈیشنل کمشنر کوارڈی نیشن شہباز حسین نقوی کے علاوہ جیل ‘ صحت او رتعلیم سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلا س کو بتایاگیاکہ ضلع سرگودہا میں پچاس بیڈز پر مشتمل آئسولیشن وارڈ قائم جبکہ تمام ٹی ایچ کیوز میں پانچ اور بی ایچ یوز میں ایک ایک بیڈز کا آئسولیشن سنٹر بنایا گیا ہے زرعی کالج کو قرنطینہ سنٹر میں تبدیل اور ضرورت پڑنے پر میڈیکل کالجز کے تین ہاسٹلز کو بھی استعمال میں لایا جاسکے گا ۔ اجلاس کو مزید بتایاگیاکہ 35ہزار دیائے غیر گئے پاکستانیوں کی واپسی شروع ہو چکی ہے جن میں سے 1243 کا تعلق سرگودہا ڈویژن سے ہے ان کے اہل خانہ سے انتظامیہ مکمل رابطے میں ہے ۔

ایران سے 105سرگودہاسے تعلق رکھنے وائے زائرین ڈی جی خان کے قرنطینہ میں موجود ہیں جن کے سرگودہاپہنچنے میں زرعی کالج کے قرنطینہ میں 14دن کیلئے منتقل کر دیا جائیگا ۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے بتایاکہ وینٹی لیٹر سمیت دیگر ضروری ا شیاء کی خریداری کے لئے ہنگامی سطح پر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔چاروں اضلاع میں کرونا وائرس کے حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے گئے ہیں ۔

آر پی او نے کہاکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ مل کر کام کر رہی ہے قرنطینہ سنٹر کی سیکورٹی کو فول پروف بنایا گیا ہے دفعہ 144کی خلاف ورزی کرنے پرکارروائی کی جارہی ہے ۔ قرنطینہ اور آئسولیشن سنٹر پر تعینات پولیس عملہ کی محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 سے مل کر ٹریننگ بھی دی گئی ہے ۔وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی امیر محمد خان نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیا ر کر کے ہم کرونا وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں ۔

حکومت نے کرونا سے متاثرہ افراد کیلئے خصوصی فنڈز قائم کیا ہے ہمیں چاہیے کہ اس فنڈز میں زیادہ سے زیادہ حصہ ڈالیں ۔ صوبائی وزیر محنت وافرادی قوت انصر مجید خان نے کہاکہ حفاظتی اقدامات کے پیش ِنظر صوبہ بھر میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے ۔ تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں ۔ عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام پارکس ‘ تفریحی مقامات ‘ شادی ہالز بند کر دیئے گئے ہیں او رہوٹلز کو رات دس بجے بند کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مشکل وقت میں ہمیں مل کر کام کرنا ہو گا ۔ حکومت عوام کی صحت کو محفوظ بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھا رہی ہے ۔ اجلاس میں جیل حکام نے قیدیوں کی سیفٹی کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات بارے بھی آگاہ کیا ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں