ڈی پی او کا احساس کفالت سنٹرشاہ پور کا دورہ، سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

بدھ 15 اپریل 2020 18:24

سرگودہا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2020ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمارہ اطہرنے ا احساس کفالت سنٹرتحصیل شاہ پور کا دورہ کیااور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا ۔حکومت کی ہدایت پر ضلع بھر میں 17 احساس کفالت سنٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں پر پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ڈی پی او حکومت کی جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے روزانہ کی بنیاد پر سنٹرز کا دورہ کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں اُنہوں نے احساس کفالت سنٹر شاہ پور کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔ جس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کرونا کے پیشِ ِنظر عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ کرونا وائرس سے بچنے کے لیے جاری کردہ ہدایات پر عمل کیا جائے اورلوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، خصوصاًعورتوں اور بزرگوں کی رہنمائی کریں اور ان کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔انہوں نے کہاکہ امداد تقسیم کرنے کے پروگرام میں وقت کی پابندی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں