پارٹی کو مستحکم مضبوط اور فعال بنانے کیلئے ضلع بھر میں فعال متحرک اور مضبوط کار کنوں کو آگے لایا جاے گا، رہنماء مسلم لیگ(ن)رحیم یارخان

بدھ 12 اگست 2020 22:00

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)رحیم یارخان کے نو منتخب ضلعی صدروسابق چیئرمین ضلع کونسل سردارمحمداظہر خان لغاری نے کہا ہے کہ پارٹی کو مستحکم مضبوط اور فعال بنانے کے لئے مشاورتی عمل کے بعد نئی تنظیم سازی کے لئے ضلع بھر میں فعال متحرک اور مضبوط کار کنوں کو آگے لایا جاے گا،انشااللہ پاکستان مسلم لیگ(ن)ضلع رحیم یارخان کی مضبوط اور موثرتنظیم کے طور پر سامنے آئے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ رحیم آباد میں ضلع بھر سے مبارک بادکے لئے آنے والے وفود کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوے کیا،انہوں نے کہاپاکستان مسلم لیگ (ن)کو چنی گوٹھ سے کوٹ سبزل تک فعال بنائیں گے،صوبائی حلقہ کی سطح پر تنظیم کے لئے ساتھیوں اور کارکنوں کی مشاورت اور آراکو کلیدی اہمیت حاصل ہو گی،جس کے بعدیونین کونسل اور پھر پرائمری یونٹ کو قائم کیا جاے گا،سردارمحمداظہر خان لغاری نے کہا کہ پارٹی قیا دت نے ان کی طرف سے ان کے کندھوں پر ڈالی گئی بھاری ذمہ داری کو نبھانے کے لئے بھر پورکوشش کریں گے تنظیم نو کے بعد ضلع بھر میں صوبائی اورقومی حلقوں میں مضبوط امیدواران سے مشاورت کی جاے گی تاکہ مضبوط قیادت کو ضلع کے مختلف حلقوں میں لا کر کامیابی حاصل کی جا سکے ،انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے گزشتہ انتخابات کے دوران موثر تنظیم موجود نہ ہونے کے باعث کئی حلقوں میں پارٹی کے امیدوارا ن ہی موجود نہیں تھے ،جس کے لئے ان حلقوں میں موجود مضبوط سیاسی شخصیات اور سابق اراکین اسمبلی سے مشاورت کے عمل کو آگے بڑھا یا جاے گا،انہوں نے کہا کہ سیاست اور پارٹی میں برادری ازم کوختم کر کے متفقہ فیصلے کئے جائیں گے،جہاں برادری ازم کی سیاست کو پروان چڑھایا جاتا ہے وہاں میرٹ ختم ہو جاتا ہے ،پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے نائب صدروسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار سردار محمدارشدخان لغاری نے کہا کہ پارٹی قیا دت نے ضلع رحیم یارخان میں متحرک قیادت کو سامنے لا کر پارٹی کارکنوں اور عوام کی ترجمانی کی ہے ،ضلع رحیم یارخان میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کو سردار محمداظہرخان لغاری کی شکل میں مضبوط اور کارکن نواز قیادت نصیب ہوئی ہے ،جس سے پارٹی کو نیا جزبہ اور فعال قیادت ملنے کے بعد جلع میں مسلم لیگ (ن)کو منظم اورفعال بنانے میں بڑی کامیابی ملے گی،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کے ساتھ ساتھ پارٹی کے دیگرونگزاور بالخصوص خواتین ونگ کو ازسرنو منظم کیا جاے گا تاکہ پارٹی قیادت کا پیغام گھر گھر پہنچ سکے ،سردارمحمدارشدخان لغاری نے کہاکہ ضلعی تنظیم کے لئے پارٹی قیادت نے درست فیصلہ کیا انشاللہ نئی قیادت پارٹی امور میں قیادت کے سامنے سرخروہوگی ،اس موقع پرسردار فاروق خان لغاری سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن)شعبہ خواتین ونگ تحصیل لیاقت پور کی صدرغزالہ جبیں،رانا ظہیراحمدخان،محمدباقرالزمان،پروفیسراظہر نوید ودیگر موجود تھے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں