صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزدملزم گرفتار کر لیا

بدھ 28 اکتوبر 2020 18:32

راولپنڈی۔28اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2020ء) راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم گرفتارکرلیا،مقتول کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

تھانہ صادق آبا دپولیس کو مقتول کے والدارشد محمودنے درخواست دی کہ بلال ناصر نے ساتھی کے ہمراہ عمیر ارشد اور احسن محمود کو فائر کر کے زخمی کیا جو عمیر ارشد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا،جس پر تھانہ صادق آباد میں مقدمہ درج کیاگیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی،پولیس ٹیم میں ایس ڈی پی او نیو ٹائون،ایس ایچ او صادق آباد کی سربراہی میں مرکزی ملزم بلال ناصر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں