بجٹ کے چند روز بعد پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ منی بجٹ کاآغاز ہے :سردارمحمد ارشد خان لغاری

تبدیلی سرکار کے اقدامات سے مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،عوام کا حکومتی اقدامات کے باعث جینا محال ہو کر رہ گیا :سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار

جمعرات 1 جولائی 2021 23:06

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے نائب صدروسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار سردارمحمدارشدخان لغاری نے کہا ہے کہ بجٹ کے چند روز بعد پیٹرول کے نرخوں میں اضافہ منی بجٹ کاآغازکردیا گیا ہے ،روزانہ کی بنیاد پر پیٹرول بجلی اور اشیاء خوردونوش میں اضافوں نے حکومتی بجٹ کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے ،تبدیلی سرکار کے اقدامات سے مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا کر رکھ دی ہے ،عوام کا حکومتی اقدامات کے باعث جینا محال ہو کر رہ گیا ہے ،ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گیس کے نرخوں نے عوام کے چولہے بند کر دئے ہیں،انہوں نے کہا کہ نیازی سرکار نے تین سالوں میں ملک کا برا حال کر کے رکھ دیا ہے ،مہنگائی کرپشن اوراقربا پروری نے ملک وقوم کا بہت نقصان کیا ہے ،اگر حکومت برقرار رہی تو عوام کی زندگی مزید اجیرن ہو کر رہ جاسے گی،قبل ازیں سردار محمدارشدخا ن لغاری نے راناخالد کے بھائی کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کی ،اس موقع پر یونین چیئرمین چوہدری اس مختار ،کونسلر چوہدری زبیر افضل،چوہدری اشفاق خالق،چوہدری عاشق علی قادری ،چوہدری محمدانیس،حافظ عبدالغفار اور سردار فاروق خان لغاری بھی موجودتھے ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں