جھوٹ اور فراڈ کی حکومت کچھ عرصہ مزید رہی تو ملک بچانا مشکل ہوگا،ارشد خان لغاری

ہفتہ 13 نومبر 2021 23:54

صادق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 نومبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)پنجاب کے نائب صدر وسابق وفاقی وزیر صنعت وپیداوار سردار محمدارشدخان لغاری نے کہا ہے کہ عوام حکمرانوں کے جھوٹ پہ جھوٹ سن کر تنگ آ گئے ہیں،جھوٹ اور فراڈ پر قائم حکومت اگر مزید کچھ عرصہ براقر رہی تو ملک کو بچانا مشکل ہو جاے گااس وقت ملک دیولیہ ہو چکا ،معاشی نظام مفلوج اور عوام حکومتی مہنگائی سے مفلوج ہو چکی ہے ،میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے قرضوں نے ملک کو دیوالیہ کر کے کنگال کردیا ہے اور ملک ڈیفالٹ ہو چکا ہے ،حکومتی اللوں تتلوں اور شاہ خرچیوں نے اداروں کو مفلوج بنا کر رکھ دیا ہے ،ملک قرضوں کی دلدل میں دھنس چکا ہے ،نیازی سرکار ملک وقوم سے انتقام لیتے ہوئے اداروں کو مفلوج اور عوام کو مہنگائی میں پیس رہی ہے ،حکومت میں وزرامافیا کی شکل اختیار کر چکے ہیں ،عمران نیازی کس مافیا کا رونا روتے ہیں چینی مافیا عمران نیازی کی بغل میں بیٹھا ہے جس نے گندم مافیا کی شکل بھی اختیار کر لی ہے اور یہ مافیا حکومتی بیساکھیوں کے باعث ملک وقوم کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک پر قابض نااہل حکومت کے خلاف ہے جس نے ملک کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ،قبل ازیں انہوں نے معروف ٹرانسپوٹر چوہدری غلام مرتضی کے چچا کی وفات پر تعزیت کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مٖغفرت کی دعا کی ۔

صادق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں