جانوروں کو گل گھوٹو کی بیماری سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن شروع

جمعہ 14 جون 2019 17:28

ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2019ء) محکمہ لائیوسٹاک نے موسم برسات میں جانوروں کو گل گھوٹو کی بیماری سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن شروع کر دی ہے جس کے تحت ضلع بھر میں مرحلہ وار 9لاکھ 98ہزار جانوروں کو مفت ویکسی نیشن لگائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ساہیوال ڈاکٹر ثمرین کوثر نے ایک پریس ریلیز میں بتائی ۔انہوں نے کہا کہ محکمے کے تمام فیلڈ سٹاف کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور سٹاف گھر گھر جا کر جانور وں کو ٹیکے لگارہے ہیں جبکہ تمام ہسپتالوں اور ویٹرنری ڈسپنریوں میں بھی یہ سہولت دستیاب ہے ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے جانوروں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کیلئے ویکسی نیشن کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں