چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے دو گروپوں کا اتحاد ٹوٹ گیا٬ ڈیمو کریٹ نے علیحدگی کا اعلان کر دیا

پیر 24 اکتوبر 2016 14:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اکتوبر2016ء) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ساہیوال کے ڈیموکریٹک گروپ نے فائونڈر گروپ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے اپنے مشترکہ اتحاد سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ہے اور ڈیموکریٹک گروپ نے اگلے سال اپنے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اس امر کا فیصلہ ڈیموکریٹک گروپ کے چیئر مین شیخ عظمت سلیم کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ بزنس کمیونٹی کو دونوں گروپوں کے اتحاد کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامناں کرنا پڑا۔ اجلاس میں کور کمیٹی کو فعال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا اور کور کمیٹی کے 22ارکان میں سے محمد نعیم شیخ ٬ شیخ فیصل اکرام ٬ سہیل انجم انصاری ٬ راناوسیم اور قیصر رامے کی سربراہی میں رابطہ کمیٹیاں قائم کر دیں جوکہ اگلے انتخابات کے لیے بزنس کمیونٹی اور صنعت سے متعلقہ اداروں کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کرینگی تاکہ انتخابات میں ایسوسی ایٹ گروپ اور کارپوریٹ گروپ سے اپنے امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرا یا جا سکے اور بزنس کمیونٹی کے مسائل پر قابو پانے میں کور کمیٹی فعال کردار ادا کرے ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں