ساہیوال، جعلی گھی اور آئل تیار کرنے والی دو فیکٹریاں سیل ، مالکان گرفتار

ہفتہ 21 جنوری 2017 16:24

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2017ء) محکمہ صحت اور سپیشل برانچ کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنر عامر کچھی کی قیادت میں چھاپے مار کر جعلی گھی اور آئل تیار کرنے والی دو فیکٹریاں پکڑ لی، فیکٹری مالکان گرفتار، دوونوں فیکٹریاں سیل کر دی گئیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل برانچ ساہیوال کے ڈسٹرکٹ افسر محمد انور چشتی اور ڈپٹی افسر نوید زمان کیانی کی رپورٹ پر محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے اسسٹنٹ کمشنرچیچہ وطنی عامر کچھی کی قیادت میں مال منڈی روڈ پر جعلی گھی تیار کرنے کی فیکٹری میں چھاپہ مارا اور فیکٹری مالک شاہد علی ولد مقبول کو گرفتار کر لیا اور جعلی گھی کے 4 ڈرم،تیار شدہ ناقص گھی اور 2ڈالہ گاڑیاں جس میں پولٹری کا ضائع شدہ میٹریل بھی قبضہ میں لے لیا اور جعلی گھی بنانے کی مشینری بھی قبضہ میں لے لی ۔

اس ٹیم نے دو سرا چھاپہ لکڑ منڈی گلی نمبر 1تنویر علی کی فیکٹری میں مارا اور اسے گرفتار کر لیا اور یہاں 7کین جعلی گھی کے 2ڈرم اور ویسٹیج بھی قبضہ میں لے لیا ۔پولیس تھانہ سٹی چیچہ وطنی نے دو مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی اور فیکٹری مالکان کو حوالات میں بند کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

ساہیوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں